اجمان (جیوڈیسک) دبئی میں جاری گلوبل زلمی لیگ کا رنگارنگ اختتام، چین کی شاؤ ژنگ زلمی نے فائنل میں دبئی زلمی کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ گلوبل زلمی لیگ کا اجمان میں رنگارنگ اختتام ہوا۔ فائنل میچ میں چین کی شاؤ ژنگ زلمی نے گزشتہ سال کی فاتح دبئی زلمی کو شکست دیکر میدان مار لیا۔
ایڈن گارڈنز اجمان میں ہونیوالے فائنل کی اختتامی تقریب میں پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی, کپتان ڈیرن سیمی, اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی اور اسپن باؤلنگ کوچ ثقلین مشتاق نے شرکت کی اور نوجوان کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔
اسٹارکرکٹرز کی موجودگی نے اختتامی تقریب کو چار چاند لگادیے۔ ڈیرن سیمی, حسن علی اور ثقلین مشتاق نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ چین سے تعلق رکھنے والی ٹیم کی گلوبل زلمی لیگ میں کامیابی انتہائی خوشی کا باعث ہے۔
پشاور زلمی نے گزشتہ سال دو چینی کرکٹرز کو پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ پی ایس ایل میں رکھنے کا اعلان کیا تھا جس پر جلد عمل ہو گا۔