بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں انسداد بدعنوانی کے تفتیش کاروں نے ایک اعلی افسر کے گھر پر چھاپا مار کر بیس کروڑ یوآن برآمد کر لیے۔ چینی حکام کے مطابق نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن میں کول بیورو کے نائب صدر کے گھر سے بیس کروڑ یوآن یعنی تقریبا ساڑھے تین ارب پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
حکام کے مطابق افسر کے گھر سے ملنے والا پیسہ رشو ت کا ہے۔ چینی تاریخ کے اس میگا اسکینڈل میں ملنے والی رقم کی گنتی کے لیے سولہ کاونٹنگ مشینیں استعمال کی گئیں۔ چین میں رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں تیرہ ہزار سرکاری اہلکاروں کو بدعوانی میں ملوث پایا گیا۔
چینی صدر نے اقتدا میں آنے کے بعد کرپشن کے خاتمے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔ جس کے بعد چینی پارلیمنٹ کے نائب سربراہ اور سابق سیکورٹی چیف سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔