چین میں زمینی تودے گرنے سے 28 گھر دب گئے

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے سیچوان میں زمینی تودے کے گرنے سے 28 گھر اور تقریبا 6.6 ایکڑ زرعی زمین مٹی کے تودے کے نیچے دب گئی ہے۔

تودا گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ 2ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ لیجاڈیم میں پہاڑ سے گرنے والے پتھر اور مٹی سے دریا کا بہاو رک گیا جس سے ایک جھیل وجود میں آئی ہے۔