اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد چین نے آج سے پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ، گوادر پورٹ کا انتظام سنبھال لیا ہے، چین ، پورٹ کو کوسٹل ہائے وے سے ملانے والی روڈ کی تعمیر میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
فروری میں کیئے گئے فیصلے کے تحت گوادر پورٹ کا باقاعدہ کنٹرول آج سے چین کے حوالے کردیا گیا ہے، چائنا پورٹ ہولڈنگ سمیت تین کمپنیاں پورٹ چلانے کیذمہ دار ہو ں گی جس میں چائنا مرچنٹ، کوسکو شپنگ بھی شامل ہیں،چین گوادر پورٹ کو کوسٹل ہائے وے سے ملانے والی روڈ کی تعمیر میں مدد دینے کے علاوہ آسان قرض بھی فراہم کرے گا۔
اسوقت گوادر بندرگاہ پر یوریا کے جہاز سے مال اتارنے کا کام جاری ہے۔بندرگاہ کی ترقی کیلئے چین کی جانب سے پہلے مرحلے میں ٹرانس شپمنٹ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔