بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شہر ہربن میں مئی کے مہینے میں برف باری نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ چین کی ایجادات ہی نہیں چین کے موسم بھی حیران کن ہیں جیسا کہ چین کے شہر ہربن میں مئی میں ہونے والی یہ برفباری جس نے گرمی میں سردی کے مزے کرادیئے مئی کے جھلستے ہوئے مہینے میں۔
برفباری کا تصور جتنا خوش کن ہے اتنا ہی خوش ہوئے چین کے شمال مشرقی شہر ہربن کے باسی جب ابر رحمت برسنے کے ساتھ برفباری بھی شروع ہوگئی اور درخت، گاڑیاں اور گھر 2 سینٹی میٹر برف سے ڈھک گئے۔ ماہ مئی میں 48 سال بعد ہونے والی اس غیر متوقع برفباری نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا اور درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچ گیا۔