چین : شدید دھند کے باعث گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 ہلاک

 Fog

Fog

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے، حادثہ شنگھائی اور Kunming شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی اور پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کے مطابق نئے قمری سال کی آمد سے قبل اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کے رش کے سبب ان دنوں ٹریفک معمول سے زیادہ ہے۔