بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید دھند نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، کئی روز سے جاری دھند کی وجہ سے مختلف ہائے وے بھی بند ہیں۔
دھند آلود موسم سے نمٹنے کیلئے چین کی انتظامیہ نے ایک سپر کمپیوٹر تیان ہی 1 لانچ کیا ہے جس کے ذریعے کہر آلود موسم کی جانچ کر کے دھند کی شدت کی پیش گوئی کی جا سکے گی۔
دریائے ینگ زی، دریائے پرل، بیجنگ، صوبے ہی بیاور تیان جن میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، دھند سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور تعلیم کا سلسلہ بھی رکا ہوا ہے۔