چین میں شدید بارشیں، پل ٹوٹنے سے 5 گاڑیاں اور 9 افراد ڈوب گئے

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک)چین میں شدید بارشوں سے تباہ ہونے والے برج پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں، 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ صوبہ سیچوان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے برج سے 5 گاڑیاں ، 9 افراد دریا میں ڈوب گئے۔

ریسکیو اہلکار کی مدد سے تین افراد کو دریا سے نکال لیا گیا جنہیں فورا ھسپتال منتقل کر دیا گیا ، تاہم 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ دریا میں پانی کے تیز بہاو کے باعث پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو شہریوں کو ڈھونڈ نے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔