بیجنگچین (جیوڈیسک) بیجنگچین کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں 2 روز سے شدید بارشیں جاری ہیں ، سیلاب میں پھنسے کئی افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق نینگ شہر میں ایک گھنٹے کے دوران 65 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے ، کئی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر تک پانی کھڑا ہے ، درخت گرنے سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہوا ہے ، بارشوں اور سیلاب سے 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔