چین میں شدید بارشیں ، دھند نے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی بیمار کر دیا

Flood

Flood

بیجنگ (جیوڈیسک) جنوبی چین میں بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ ملک کے کچھ حصوں میں دھند نے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی بیمار کر دیا۔ صوبہ ہائی نان میں طوفانی بارشوں سے سیلاب کی صورتحال بن گئی۔

سڑکوں پر ایک میٹر تک پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے سیکڑوں لوگ پھنس گئے ، جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہے گا۔

ادھر شمال مشرقی چین میں شدید دھند کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی متاثر کیا ہے ۔ طبی مراکز پالتوں جانوروں سے بھر گئے ۔