چین میں شدید بارشوں سے ڈیم ابل پڑے

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے گوائے زو میں شدید بارش سے ڈیم ابُل پڑا، پانی آبادی میں داخل ہوا اور تباہی مچادی۔ گوانگ ڈونگ میں موسلادھار بارش نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ چینی کاؤنٹی پنگ با میں طوفانی بارش کے بعد پانی کے زور نے ڈیم کا بند توڑ دیا۔

پانی کے ریلے تباہی مچادی، سڑکیں دریا اور گلیاں جھلیوں میں تبدیل ہو گئیں اور تقریباً ایک ہزار گاڑیاں پانی میں پھنس چکی ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گوانگ ڈونگ میں برسات نے لوگوں کو بے بس کر دیا۔ نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے، جس سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رے ہیں۔