چین (جیوڈیسک) چین میں شدید سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ چار لاپتہ ہوگئے۔ سیلاب سے تیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوبی اور مشرقی صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے۔
گوئزہو صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ جہاں کئی افراد ہلاک ہوئے جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے باعث تیس لاکھ سے زائد شہری براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ سولہ ارب سے زائد امریکی ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرگئے۔