چین میں ہیلی کاپٹروں کا تیسرا سالانہ میلہ

Helicopters

Helicopters

تیآنجن (جیوڈیسک) چین کے شہر تیآنجن میں ہیلی کاپٹروں کا تیسرا سالانہ میلہ سج گیا پہلے روز بیس ہیلی کاپٹروں نے فضا میں شاندار کرتب دکھائے۔

تیآنجن میں منعقد کی گئی ہیلی کاپٹر ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں وز 10 اور وز 19 جنگی ہیلی کاپٹرز سمیت بیس ہیلی کاپٹروں نے فضا میں رنگ بکھیرے۔

تاہم سول ہیلی کاپٹرز بھی اس نمائش کا حصہ بنے ۔ اتوار تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دس ممالک کے چھپن ہیلی کاپٹرز کرتب دکھائیں گے۔