برطانیہ (جیوڈیسک) سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ برطانیہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
کہتے ہیں کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مضبوط ہونگے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دس سالہ دور حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات پر خصوصی توجہ دی۔
ٹونی بلیئر نے چین کی ترقی کو دنیا کے لئے رول ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں چین کی مدد کے بغیر کوئی بھی بین الاقوامی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا۔
چین یورپی یونین کے بعد برطانیہ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے جبکہ دوسری جانب چین بھی یورپ کے اندر سب سے زیادہ سرمایہ کاری برطانیہ میں کر رہا ہے۔