چین تاریخ کا بدترین سیلاب، ہزاروں زرعی اراضی تباہ، ہزاروں افراد بے گھر

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی تاریخ کے بد ترین سیلاب نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلا بند توڑ کر12 دیہات کو زیر آب کر گیا۔ چین کے صوبے ہی لونگ جیانگ Heilongjiang کی Suibin کاونٹی میں دریائے ہیلونگ جیانگ میں آنے والے سیلاب نے دیہات کا رخ کر لیا۔ جس سے دس ہزار ایکڑ پر زرعی زمین اور اور آٹھ سو سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

مقامی حکومت نے 12 دیہات کے تقریبا ڈھائی ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جن علاقوں میں اب تک سیلابی پانی کھڑا ہے وہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ دو مہینے سے چین کے کئی صوبے سیلاب کی زد میں ہیں جس کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔