بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبہ ہنان میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کانظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور لوگوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
صوبے ہنان کے کئی حصے کل رات سے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ دو سو میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے جس کے باعث کئی ہائی ویز عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔
سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت سستی روی سے چل رہا ہے جبکہ 87 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں سے دھند آج چھٹنے کا امکان ہے۔