چین: سمندری طوفان دجان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج
Posted on October 1, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
China Hurricane
بیجنگ (جیوڈیسک) سمندری طوفان نے چین کے ساحلی شہر پوٹین میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ علاقے میں طوفان کی وجہ سے تیز ہواؤں اور بارش کا سلسہ جاری ہے۔
بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو نے سے کئی عمارتیں گر گئی ہیں۔ حکام نے خطرے کے پیش نظر شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔
تین لاکھ کے قریب افراد بجلی کی سہولت سے عارضی طور پر محروم رہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com