بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں جن نئے قوانین کا نفاذ کیا گیا ہے ان میں تارکین وطن کے لئے خصوصی رعایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق ایسے افراد جو ایک مخصوص عرصہ سے چین میں رہتے ہیں اور ان کے پاس مناسب رہائش گاہ، معقول کاروبار یا وہ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں وہ رہائشی پرمٹ کیلئے درخوا ستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
ادھر چین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا دفاع کرنیوالے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ دریں اثناءچین اپنا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعمیر کر رہا ہے۔
اس سے قبل 2012ءمیں پہلا ایئرکرا فٹ کیریئر یوکرائن سے خرید کر پیپلز لبریشن آرمی کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ دوسرا طیارہ بردار جہاز مکمل طور پر چین میں تیار کردہ ہو گا جو پچاس ہزار ٹن وزن، ایک روایتی پاور پلانٹ اور ملک میں تیار کئے گئے جے 15جنگی طیارے اور دیگر سازو سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکتا ہے۔
ادھر چین میں مختلف شعبوں میں نئے قوانین جاری کر دیئے گئے ہیں جن کا نفاذ یکم جنوری سے ہو گیا۔ اس سلسلے میں دہشت گردی کے خلاف قوانین کو قومی سلامتی پالیسی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔