اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس انفورسمنٹ نے چین سے درآمد ہ کنٹینر سے 22 ہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔
ڈائریکٹوریٹ کسٹم اینڈ انوسٹی گیشن انفورسمنٹ نے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس امتیاز احمد خان کی خفیہ اطلاع پر کراچی پورٹ پر 20 نومبر 2015 سے موجود کنٹینر سے 22 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پشاور سے دھماکہ خیز مواد سے بھرے دو کنٹینر پکڑے گئے تھے، اس کے بعد درآمد کنندہ نے تیسرا کنٹینرکراچی پورٹ سے کلیئر نہ کرایا، یہ کنٹینر راو لپنڈی کی ایک کمپنی نے کچن ویئر کے نام پر درآمد کرایا تھا۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد کیوں برآمد کیا گیا؟ آیا جس کمپنی کے نام پر یہ کنٹینر برآمد کیا گیا وہ وجود رکھتی بھی ہے یا نہیں؟