راولپنڈی (جیوڈیسک) چین سے تجرباتی طور پر منگوائے جانیوالے تمام 6 انجن پاکستان کے ریلوے ٹریک کیلیے ٹیکنیکل طور پر ناقابل استعمال قرار دیدیے گئے ہیں۔
تجربے کے دوران ان میں سے 2 انجن مکمل طور پر فیل ہو گئے ہیں جبکہ دیگر 4 انجنوں کو بھی ناقابل استعمال قرار دیا گیا، اس وجہ سے چین سے منگوائے جانیوالے 75 انجنوں کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے، ماہرین کا مؤقف ہے کہ چین سے لائے جانیوالے یہ انجن کمپیوٹرائزڈ ہیں۔
جو پاکستان کے کمزور ٹریک پر نہیں چلائے جا سکتے، پاکستانی ریلوے ڈرائیورز انھیں کنٹرول ہی نہیں کر سکتے جبکہ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 6 خصوصی عید ٹرینیں چلانیکا اعلان کیا ہے، ان کے لیے ابھی تک انجنوں کا اہتمام نہیں ہو سکا، ریلوے ریزرویشن نے عید ٹرینوں کے لیے 28 جولائی تک سیٹوں کی بکنگ یہ کہہ کر بند کر دی ہے کہ یہ فُل ہو گئی ہیں۔