چین: بین الاقوامی تجارتی میلہ 2ستمبر سے شروع ہوگا

TDAP

TDAP

چین (جیوڈیسک) چین کے صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں منعقد ہونے والا بین الاقوامی تجارتی میلہ 2ستمبر سے شروع ہوگا ۔

تجارتی میلے میں ٹیکسٹائلز ، گارمنٹس ، مشینری اور آلات ، آئی ٹی مصنوعات ، فرنیچر ، ادویات ، حفظان صحت ، دستکاریاں ، تانبے ، سنگ مرمر و سنگ سلیمان ، کاسمیٹکس ، کھیلوں کا سامان ، آلات جراحی ، غذائی مصنوعات ، چمڑا اوراسکی مصنوعات ، خام و تیار کھالیں ، کیمیکلز اور اسکی مصنوعات ، سوتی ریشوں کی صفائی کی مشینیں ، مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کے تیار اور برآمد کنندگان کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کی زیر قیادت پاکستانی برآمد اور تیار کنندگان کی بڑی تعداد سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی ،عالمی تجارتی میلہ کا اختتام 6 ستمبر 2013 کو ہوگا۔