چین کی جاپان کو متنازعہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی وارننگ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) متنازعہ علاقے میں فوجی تعینات کرنے کی کوشش مت کرنا، چین نے جاپان کو وارننگ دے دی۔ جاپان اور چین کے درمیان متنازعہ جزیروں سینا کاکو اور ڈینا اویو کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ جاپان نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ سینا کاکو کے علاقے میں چینی ڈرونز نے پرواز کی ہے۔

آج جاپانی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اپنے علاقوں کی حفاظت کیلیے سیناکاکو پر فوج تعینات کی جا رہی ہے جس پر چین نے فوری رد عمل دیتے ہوئے جاپان کو وارننگ دی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی عمل سے باز رہے۔

چین اور جاپان کی سمندری حدود میں واقع ان جزائر میں سینا کاکو کا انتظامی اختیار جاپان جبکہ ڈینا اویو کا چین کے پاس ہے اور دونوں ہی ان جزائر کو اپنی ملکیت قرار دیتے ہیں۔