چین: جمی ہوئی جھیل میں کشتی اُلٹنے سے ایک شخص ہلاک

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک جمی ہوئی جھیل میں کشتی اُلٹنے سے ایک شخص ہلاک ، دوسرے کو بچا لیا گیا۔ چین کےصوبے شیڈونگ میں جمی ہوئی جھیل میں باپ اور بیٹا مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اچانک کشتی الٹنے سے دونوں جھیل میں جا گرے۔

علاقے میں پیٹرولنگ کرنے والے فوجیوں نے جھیل میں کود کر بیس منٹ کی کوششوں کے بعد باپ بیٹے کو جھیل سے نکالا۔تاہم 70 سالہ باپ نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔