چین (جیوڈیسک) وزارت خارجہ سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق چین کے وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفدبھی دورے پر ہے۔ چین کے وزیراعظم کایہ پہلاباضابطہ سرکاری دورہ ہے وہ اس موقع پرصدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے،صدرمملکت چین کے وزیراعظم کے اعزازمیں ایوان صدرمیں ظہرانہ دیں گے۔
بعدازاں چینی وزیراعظم صدرمملکت اوروزیراعظم سے باضابطہ ملاقاتیں کریں گے اورمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم میرہزارخان کھوسو ،چینی وزیراعظم کے اعزازمیں ڈنردیں گے،چینی وزیراعظم کوپاکستان کااعلی اعزاز نشان پاکستان بھی دیا جائے گا۔ چین کے وزیراعظم سپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
چین کے وزیراعظم لی ککیانگ سینٹ کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، اپنے دورے کے موقع پرچینی وزیراعظم سیاسی قیادت سیملاقاتیں کریں گے تئیس مئی کوچین کے وزیراعظم مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمدنوازشریف سے ملاقات کریں گے،چین کے وزیراعظم،وزیراعظم میرہزارکھوسو کے ہمراہ پاک چائنا سنٹر کادورہ کریں گیاور شکرپڑیاں میں پودالگائیں گے۔
چینی وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کوفروغ حاصل ہوگا۔ چین کے وزیراعظم کے دورے کے موقع پرد ونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اہم معاہدے اورایم اویوز پردستخط ہونگے۔چینی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں چین کے وزیرخارجہ،وزیرتجارت سمیت دیگراعلی حکام شامل ہیں۔