چین اور کوریا کی جاسوسی، جاپان میں دو ڈرون تعینات

Drone

Drone

ٹوکیو (جیوڈیسک) امریکا نے پہلی مرتبہ جاپان میں دو ڈرون طیارے تعینات کر دیئے، امریکی فضائیہ کے مطابق بغیر پائلٹ کے یہ طیارے انتہائی جدید ہیں اور یہ وسیع رقبے کی جاسوسی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، ان طیاروں کو شمالی جاپان کے گوائم نامی جزیرے پر تعینات کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان طیاروں کی مدد سے امریکا شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کی مزید بہتر انداز میں نگرانی کر سکے گا۔ اس کے علاوہ چین کی بحری کارروائیوں پر بھی نظر رکھی جا سکے گی، اس حوالے سے امریکی حکام نے کہا کہ کسی قدرتی آفت کی صورت میں بھی ان ڈرون طیاروں کو امدادی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔