چین اور کرغستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

Shanghai

Shanghai

(جیوڈیسک) چین اور کرغستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا، مشقوں کا مقصد فوج کو دہشت گردی سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ سرحدی علاقے میں ہونے والی مشقوں میں چین اور کرغستان کے چار سو ساٹھ فوجی شریک ہیں۔

فوجی مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے عسکری سازوسامان کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اراکین بھی ان مشقوں کا جائزہ لینے موقع پر پہنچے۔