بیجنگ(جیوڈیسک)چین میں بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے12 ورکر ہلاک اور19 زخمی ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے مشرقی شہر زنگ کی میں واقع بارودی مواد بنانے والی فیکٹری کے اندر دھماکہ ہوا۔ ادارے کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 34 افراد کام کررہے تھے۔
دھماکے سے 12 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے فیکٹری کی عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ ریسکیو ورکرز نے ملبے سے 19 زخمی افراد کو نکال لیا جبکہ 3 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔