بیجنگ (جیوڈیسک) شینزین شہر میں زمین سرکنے سے تباہی مچ گئی۔ صنعتی علاقے میں کئی منزلہ عمارتیں چند سیکنڈز میں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔ دو ہزار مربع میٹر کا علاقہ مٹی سے ڈھکا ہے۔
تینتیس عمارتیں گرنے سے اکانوے افراد لاپتہ ہیں۔ نو سو مقامی افراد اس تباہی سے متاثر ہوئے۔
فائر فائٹرز، پولیس اور ریسکیو اہلکار سمیت پندرہ سو افراد امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ چین کے صدر نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔