سڈنی (جیوڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کبھی طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم اور ترقی پذیر ملک کو امن کی ضرورت ہے کیونکہ تاریخ بتاتی ہے کہ جنگ سے کسی کو کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چین امن قائم رکھنا چاہتا ہے امن ایک قیمتی چیز ہے جس کی حفاظت کی جانی چاہئے۔
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہم ان عوامل کے خلاف پوری طرح تیار رہیں گے جو ہمیں امن سے محروم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔