بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک اہم سیاسی رہنما کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بوذلائی پر اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت ستانی اور حکومتی فنڈز کی خورد برد کا الزام تھا جبکہ 2012 میں ان کی بیوی ایک برطانوی معاون کے قتل میں ملوث پائی گئی تھی۔
بوذلائی نے اس قتل کو چھپانے کیلئے بھی سرکاری ہتھکنڈے اختیار کئے جب وہ اعلی حکومتی عہدے پر فائز تھے۔ صوبہ جنان کی ایک عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بوذلائی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انہیں 18 سال تک جیل میں رہنا پڑے گا۔