چین کا ملائیشیا کو مسافر طیارے کی تلاش کے عمل کو تیز کرنے کا حکم

China

China

ویتنام (جیوڈیسک) چین نے ملائیشیا سے کہا ہے کہ ہفتہ کو لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کی تلاش کے عمل کو تیز کیا جائے۔

ملائیشیا ائیر لائنز کے طیارے کو لاپتہ ہوئے دو دن سے زیادہ وقت گزر چکا ہے تاہم کثیر الملکی ٹیم جنوبی ویتنام کے سمندر میں اب بھی اس کی تلاش کر رہی ہے۔

تلاش کا عمل ملائیشیا اور ویتنام کے درمیان واقع سمندر میں جاری ہے جس میں ویتنام، ملائیشیا، چین اور دیگر ممالک کے 40 بحری جہاز اور 34 ہوائی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملاکا سٹیئرٹ اور جنوبی چینی سمندر کے درمیان تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ملائیشیا کی پولیس کے مطابق طیارے پر سوار دو مسافر چوری کردہ پاسپورٹوں پر سفر کر رہے تھے۔