چین میں ایک شخص نوٹوں کی خوشبو سے کومے کی حالت سے باہر آ گیا

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) یہ تو سنا ہے کہ پیسہ پیسے کو کھینچتا ہے لیکن کبھی کسی شخص کو نوٹوں کی طاقت سے بے ہوشی سے ہوش میں آتے نہیں دیکھا ہوگا لیکن آپ یہ پڑھ کر حیران ہوجائیں گے کہ چین میں ایک سال سے کومے کی حالت میں پڑا شخص نوٹوں کی خوشبو سے ہوش میں آگیا۔

شمالی چین کے علاقے شین زن میں ایک شخص اگست 2013 میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں اتنا پریشان رہا کہ ایک ہفتے تک سو نہ سکا اوراس دوران وہ اپنے ہواس کھو کر کومے میں چلا گیا ، ڈاکٹرز نے اسے کومے کی حالت سے باہر لانے کی بہت کوشش کی جورائیگاں گئیں۔

جب سب تھک ہار گئے بیٹھ گئے تو اسی دوران کومے میں جانے والے شخص کے خاندان والوں نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اسےدولت سے بہت محبت تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے انہوں نے نئے نوٹوں کی خوشبو متاثرہ شخص کو سونگھائی بس پھر کیا تھا سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نہ صرف اس کے جسم میں حرکت پیدا ہونے لگی بلکہ تھوڑی دیر بعد اس نے اپنی آنکھیں بھی کھول ڈالیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ طبی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ ہے کہ کوئی شخص علاج کے علاوہ کسی اورطریقے سے کومے کی حالت سے باہر آیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے اور جلد اسے اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔