بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے ساحلی جنوبی علاقے میں سمندری طوفان موجیگے کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک اور اسی سے زائد زخمی ہو گئے۔
چینی حکام کے مطابق طوفان موجیگے صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحلی شہر ژانگ جنگ سے ٹکرایا تھا ،مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک اور اسی سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے ہیں۔
چینی حکومت نے طوفان سے نمٹنے کے لیے امدادی اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ،ساحلی علاقوں میں ایک سو اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ان علاقوں میں بجلی اور پانی کی ترسیل اور ٹیلی کمیونی کیشن کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔