چین: ادویات کی فیکٹری میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک، 12 زخمی
Posted on April 16, 2019 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
China Medicine Factory Fire
جینان (جیوڈیسک) چین میں ایک ادویات کی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
چائنہ ڈیلی کی خبر کے مطابق صوبہ شان تنگ کے شہر جینان میں ایک ادویات کی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں گذشتہ ماہ ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com