چین میں شدت پسندوں نے انٹرنیٹ کو اہم ہتھیار بنا لیا

Internet

Internet

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی انٹرنیٹ انفارمیشن آفس نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شدت پسندوں نے اپنے نظریات کا پرچار کرنے کیلئے انٹرنیٹ کو اپنا اہم ہتھیار بنا لیا ہے۔

وہ آن لائن شدت پسندی کی تربیت فراہم کرنے لگے ہیں جس پر فوری قابو پانا ضروری ہے۔ حکومت نے چند روز قبل شدت پسندی کے پھیلاؤ کاباعث بننے والا مواد انٹرنیٹ سے ہٹانے کی مہم شروع کی تھی۔