چین : منی بس اور کار کے درمیان ٹکر، 7 افراد ہلاک، 9 زخمی

Accident

Accident

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں منی بس اور کار کے درمیان ٹکر سے 7 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے چین کے جنوب مغربی شہر Chongqing میں شاہراہ پر ایک گاڑی توازن کھو بیٹھی۔

نتیجے میں حفاظتی دیوار میں جا گھسی اور منی بس سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ڈرائیور سمیت سات افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔