لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سوپ مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ بڑے قریبی تعلقات ہیں۔ ایک بہترین دوست ملک ہونے کے ناطے چین کی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی تاجروں کو 3 ماہ کے بجائے ایک سال کی مدت والا ویزا جاری کرے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ چین کا ویزا حاصل کرنے کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور ایک کٹھن مرحلے سے گزر کر تاجروں کو دوست ملک کا ویزا ملتا ہے۔
کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ملک ایک دوسرے کے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔