بیجنگ (جیوڈیسک) شمال مشرقی چین کی ایک مسجد میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ اتوار کی دوپہر ایک بجے چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا میں ایک مسجد میں کھانے کی تقسیم کے دوران پیش آیا، واقعے میں 14 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔