چین میں قومی ترانے کی دھن کو نجی تقریبات میں بجانے پر پابندی عائد کر دی گئی

China

China

چین (جیوڈیسک) چین نے قومی ترانے کے تقدس کو نقصان سے بچانے کیلئے اسکے نجی تقریبات میں بجانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی بیاہ جنازوں، تفریحی سرگرمیوں اور کسی بھی غیر سیاسی تقریبات میں قومی ترانہ بجانے پر پابندی ہو گی اب قومی ترانہ صرف قومی سطح پر ہونے والی تقریبات اور تعلیمی اداروں میں بجایا جا سکے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ترانے پر پابندی کا مقصد ترانے کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ ترانہ قوم کی آزادی اور مضبوط ملک کا عکاس ہوتا ہے۔