بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں قومی دن کا جشن بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے۔ بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر چینی پرچم لہرانے کی تقریب میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔
چین میں قومی دن کی خوشیاں روایتی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہیں۔ دارالحکومت بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شاندار پریڈ کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا۔ چین کا قومی ترانہ بجایا گیا اور گولڈن واٹر برج سے 10 ہزار کبوتر اور 30 ہزار غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔