چین کا قومی ، پرچم لہرانے کی تقریب میں ایک لاکھ افراد کی شرکت

National Flag

National Flag

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں قومی دن آج بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے بیجنگ میں پرچم لہرانے کی تقریب میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی چین میں قومی دن کی خوشیاں روایتی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔

بیجنگ کے تیانن من سکوائر پر پرچم لہرانے کی تقریب ہوئی جس میں ایک لاکھ دس ہزار افراد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر شاندار فوجی پریڈ ہوئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

شرکاء نے قومی ترانہ پڑھتے ہوئے ملک کے پینسٹھ ویں قومی دن پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کے بعد گولڈن واٹر برج سے دس ہزار کبوتر اور تیس ہزار غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔