چین میں نئی اصلاحات، عوام کو ایک سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت

 Children

Children

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں نئی اصلاحات کا بل منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت عوام کو ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے ملک میں نئی اصلاحات نافذ کرنے کا بل منظور کر لیا ہے، نئی اصلاحات کے تحت ایسے جوڑے جو خود یا میاں بیوی میں سے کوئی ایک اپنے والدین کی واحد اولاد ہیں۔

ان کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت ہو گی۔ نئی اصلاحات کے تحت حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے لیبر کیمپ بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔