چین : آئل ٹینکر میں دھماکے سے سات افراد ہلاک ہو گئے

Oil Tanker Explosion

Oil Tanker Explosion

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں بندرگاہ پر لنگر انداز بحری آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ زیجیانگ کے ساحلی علاقے ننگبو کی بندر گاہ پر کھڑے بحری آئل ٹینکر کی مرمت کی جا رہی تھی کہ دھماکے سے ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آگ لگنے سے سات افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا،واقعے کے بعد انتظامیہ نے ساحل کو تیل سے صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔