بیجنگ (جیوڈیسک) چین میںمنشیات بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں 12کسانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
چین کے صوبہ ہنان کے محکمہ پولیس کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ زیر حراست کسان اپنے ورکشاپس میں منشیات بنا کر آن لائن فروخت کیا کرتے تھے ۔
کسانوں نے 41 کلو گرام منشیات فروخت کرتے ہوئے لاکھوں یوآن کمائے ،بتایا گیا ہے کہ یہ منشیات ذہنی تناؤ میں اضافہ اور دل کی دھڑکن کو تیز کرنے کا باعث بنتی تھی ۔ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ان کے ورکشاپس سے 605 گرام منشیات بھی قبضے میں لی گئی ۔ جبکہ منشیات بنانے کے لئے استعمال ہونے والے آلات کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔