بیجنگ (جیوڈیسک) چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے MEN ڈبلز میں اعصام الحق کو شکست ہو گئی۔ بیجنگ میں جاری ٹینس ایونٹ میں قومی کھلاڑی اعصام الحق کو اپنے ڈچ ساتھ جولین جے روجر کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔
پاک ڈچ جوڑی کو اطالوی کھلاڑیوں کے ہاتھوں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اعصام الحق اور جولین جے روجر کے خلاف ٹیم نے میچ کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور اسٹریٹ سیٹ سے فتح سمیٹی۔ میچ کا اسکور چھ دو اور سات چھ رہا۔