چین: سولک طوفان کے باعث 3 افراد ہلاک، 20 ہزار افراد بے گھر

China

China

چین (جیوڈیسک) چین میں آنے والے سولک طوفان کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ بیس ہزار سے زائد افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔چین کے صوبے گونگ ڈونگ میں آنے والے طوفان اور شدید بارشوں کے باعث تین لاکھ بتیس ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک ہزار افراد کے گھر تباہ ہوگئے۔

میکسیان کے دیہات میں واقع دریا کے کنارے کا ایک بڑا حصہ بھی متاثر ہوا۔ کئی دیہاتوں میں متعدد افراد تاحال سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔