چین بیرون ملک بھی دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کر سکے گا

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین ایک ایسے مسودئہ قانون پر غور کر رہا ہے جس میں لیگل فریم کے مطابق فوجی دستے بیرون ملک انسداد دہشت گردی مشنز پر بھیجے جاسکیں گے۔

اس قانون کی آئندہ ہفتوں میں منظوری دی جائیگی۔ چین ملک کے بڑھتے ہوئے کمرشل اور سفارتی مفادات کو استحکام دینا چاہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انسداد دہشت گردی مسودئہ قانون کا آرٹیکل 76 بیرون ملک ایسے آپریشنز کے میکانزم کی کمی کے حوالے سے فوج میں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ کریگا۔

مسودہ قانون اندرون ملک دہشت گردی سے لڑنے کے حوالے سے ہے، اسے نومبر میں مشتہر کیا گیا تھا۔