بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے پاکستان کو 3200 میگاواٹ بجلی دینے کی پیشکش کر دی،چینی حکام کا کہناہے کہ اتفاقِ رائے کی صورت میں یہ منصوبہ 3 برس کے اندر مکمل ہو سکتا ہے۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ اِن دنوں چینی صوبے سنکیانگ میں ہیں،جہاں ان کے چینی حکام سے توانائی کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں۔
چینی حکام نے ان مذاکرات میں پاکستان کو 3200 میگاواٹ بجلی دینے کی پیشکش کی ہے اور کہاہے کہ یہ منصوبہ 3 برس کے اندر مکمل ہو سکتا ہے، وزیراعلی پنجاب نے دونوں جانب کے ماہرین کودعوت دی ہے کہ وہ منصوبے کے مختلف پہلووں اور بجلی کی ممکنہ لاگت پر غور کرکے رپورٹ دیں۔