چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر کمرشل قرضہ دے گا، ذرائع وزارت خزانہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر کمرشل قرضہ دے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے قرض کے حصول کیلئے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ملنے والا قرض 8 فیصد شرح سود پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ چین نے اس معاہدے کے فائنل ہونے سے قبل اسے خفیہ رکھنے کی درخواست کررکھی ہے جب کہ معاملے کو خفیہ رکھنے کی درخواست چین کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرض کے حصول کیلئے درخواست وزیراعظم کے دورۂ چین کے دوران دی اور اسی ملاقات میں چینی قیادت نے معاملے کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان پہلے بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرض حاصل کرچکا ہے جب کہ پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے بھی قرض کے حصول کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔