اسلام آباد (جیوڈیسک) غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکا، غیر ملکی زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال بہتر کرنے کیلئے چین میدان میں آگیا۔
نئی حکومت کو معاشی طور پر سہارا دینے اور پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال بہتر کرنے کیلئے چین پاکستان کو فوری طور پر 2 بلین ڈالر قرض دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق مذکورہ قرض میں سے ایک بلین ڈالر پہلے ہی قومی خزانے میں آچکے ہیں۔
سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس وقت غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10 بلین ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مرکزی ترجمان نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیا چین کی جانب سے دیے جانے والے 2 بلین ڈالر قرض میں سے ایک بلین ڈالر پاکستان کو مل جائیں گے۔